کمپنی نے سب سے زیادہ گائے کے دودھ اور ٹونڈ مِلک کی قیمتوں میں تین روپیے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔
کمپنی نے جمعہ کو جاری بیان میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دودھ پیداوار پر دی جانے والی قیمتوں میں اضافہ کیے جانے کے پیش نظر یہ اضافہ کرنا پڑا ہے۔ گذشتہ کچھ مہینوں میں دودھ پیداواروں کو دی جانے والی قیمتوں میں چھ روپیے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے پیش نظر صارفین پر اس اضافے کا 80 فیصد حصہ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔