چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین میں کورونا کے 13 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد چین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 80 ہزار 894 ہو چکی ہے۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے شکار ہو کر صحت یاب ہونے والے 69 ہزار 6 سو مریض ڈسچارج ہو چکے ہیں، جبکہ 8 ہزار اب بھی زیرعلاج ہیں۔
ادھر دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار نو ہو گئی ہے، جبکہ اس وائرس کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
چین کے بعد اٹلی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں ساڑھے 31 ہزار مریض اس سے متاثر ہیں اور اموات کی تعداد ڈھائی ہزار ہو گئی ہے۔
ایران میں کورونا وائرس کے 16 ہزار مریض ہیں، جبکہ وہاں اس سے ہونے والی ہلاکتیں 988 ہوگئی ہیں۔
کورونا وائرس سے اسپین میں اب تک کل اموات 988، جرمنی میں 26، جنوبی کوریا میں 84، فرانس میں 175، امریکہ میں 115، برطانیہ میں 71، سوئٹزر لینڈ میں 27، نیدر لینڈز میں 43، بیلجیئم میں 10، جاپان میں 29 اور فلپائن میں 14 ہو چکی ہیں۔