ETV Bharat / bharat

کووڈ۔19: دس دن میں دس ہزار سے زیادہ اموات - بھارت میں کورونا کیسز

ملک میں28 اگست سے چھ ستمبر تک یعنی 10 دنوں میں 10 ہزار 161 مریض کووِڈ۔19 سے ہلاک ہوگئے۔

کووڈ۔19: دس دن میں دس ہزار سے زیادہ اموات

author img

By

Published : Sep 6, 2020, 3:35 PM IST

بھارت کی عوام تیزی سے کورونا کی زد میں آ رہی ہے۔اسی سبب ہلاکتوں کی تعداد بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور محض دس دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد 60 سے 70 ہزار کو عبور کر گئی۔

صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے اتوار کو جاری اعداد وشمار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1065 مریضوں کی موت سے مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 70,626 ہو گئی ہے۔

یہ دوسری دفعہ ہے کہ کورونا کے سبب ہلاکتوں کی تعداد میں محض 10 دن کے اندر 10 ہزار سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ قبل ازیں ہلاکتوں کی تعداد 40 سے 50 ہزار پہنچنے میں بھی 10 دن لگے تھے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 90,633 کیسز کے آنے سے کل متاثرین 41,13,812 ہو گئے ہیں اور بھارت دنیا میں امریکہ کے بعد کووِڈ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔

28 اگست سے چھ ستمبر تک یعنی 10 دنوں میں 10 ہزار 161 مریض کووِڈ۔19 سے ہلاک ہوئے۔ اس دوران سب سے زیادہ چار اور پانچ ستمبر کے اعداد و شمار کے مطابق-1096 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ سب سے کم یکم ستمبر کو 819 اموات ہوئیں۔ ان 10 دنوں میں سات روز ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ اور محض تین دن ایک ہزار سے کم رہی۔

قدرے راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران کل متاثرین کے مقابلے ہلاکتوں کی فیصد کم ہو کر 1.72 فیصد ہو گئی۔ قبل ازیں کورونا کے سبب ہلاکتوں کی تعداد پر نظر دوڑائی جائے تو معلوم ہوگا کہ یہ تیزی سے بڑھی ضرور ہے لیکن وائرس کے ریکارڈ کیسز آنے کے درمیان کل متاثرین کی تعداد کے مقابلے ہلاکتوں کی فیصد بھی مختلف اقدامات کے سبب روکنے میں مدد ملی۔ ان میں جنگی پیمانے پر ٹیسٹ، وسیع پیمانے پر نگرانی اور رابطے میں آنے والوں کی جلد شناخت سے اموات پر کافی حد تک قابو پانے میں کامیابی ملی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے ایک سے 10 ہزار کی تعداد تک پہنچنے میں 96 دن لگے اور کل مریضوں کے مقابلے ہلاکتوں کی فیصد سب سے زیادہ 3.4 فیصد تھی۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد میٹرو ریل کا کل سے آغاز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.