مہلک عالمی وبا کوروناوائرس (کووڈ۔19) کا قہر دنیا میں سب سے زیادہ امریکہ دیکھنے کو ملا ہے اور منگل کو یہاں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
ورلڈ میٹر کے مطابق رپورٹ لکھنے کے وقت تک امریکہ میں کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے میں سترہ لاکھ تیرہ ہزار اور مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 64 ہوگئی ہے۔
امریکہ میں انفیکشن سے ٹھیک ہونے والے چار لاکھ 38 ہزار 669 ہیں، جبکہ سرگرم معاملے گیارہ لاکھ چوالیس ہزار 310 ہیں۔
وہیں ملک میں فی الحال سترہ ہزار 147 متاثروں کی حالت نازک ہے، جن علاج ہسپتال میں جاری ہے۔
خیال رہے کہ 33 کروڑ آٹھ لاکھ گیارہ ہزار 717 آبادی والے امریکہ میں دس لاکھ کی آبادی پر اوسطاً 5187 لوگ متاثر ہیں، جبکہ اسی اوسط سے مرنے والے 302 ہیں۔
امریکہ میں مجموعی طور سے انفیکشن کی جانچ ایک کروڑ باون لاکھ 71 ہزار 109 ہے، جو فی دس لاکھ کی آبادی پر 446 ہزار 163 ہے۔