ملک میں جان لیوااورخوفناک کوروناوائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بارملک میں 60 ہزار سے زیادہ افراد صحت مند ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس: بھارت میں 60 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب - بھارت میں کورونا وائرس
بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر ہو کر 60 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہوگئی ہیں۔ اس کے ساتھ یکٹیو کیسز میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
کورونا وائرس: بھارت میں 60 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب
ملک میں جان لیوااورخوفناک کوروناوائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بارملک میں 60 ہزار سے زیادہ افراد صحت مند ہوئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے سبب ایکٹو کیسز بھی بڑھتے جارہے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60،091 افراد نے شفایابی حاصل کی ہے ، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 20،37،871 ہوگئی۔
اسی عرصے کے دوران 64،531 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں 3،348 عدد کا اضافہ ہوا ہے۔ جس سے ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 27،67،274 اورایکٹیو کیسزکی مجموعی تعداد 6،76،514 ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں اموات کی تعداد1092سے بڑھ کر 52،889 ہوگئی ہے۔
ملک میں فعال کیسز کی تعداد کی شرح 24.45 فیصد ، شفایابی کی شرح 73.64 فیصد اوراموات کی شرح 1.91 فیصد ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 1341 سے بڑھ کر 1،56،920 اور 422 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 20،687 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران9356 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 4،37،870 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز اسی ریاست میں ہے۔