بھارت میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر 89154 افراد صحت مند ہوئے ہیں جس کے ساتھ ملک میں اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر ساٹھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود (ایم ایچ ایف ڈبلیو) کی جانب سے اتوار کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق 'ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 89154 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے رخصت کردیا گیا ہے'۔
ایم ایچ ایف ڈبلیو ملک میں مہلک کورونا وائرس سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 6077976 ہوگئی ہے۔
اس دوران مزید 74383 افراد کو کووڈ - 19 سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 7053807 ہوگئی ہے۔
گذشتہ اتوار کے بعد سے ملک میں سرگرم معاملات میں مستقل کمی آرہی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 918 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 108334 ہوگئی ہے۔
اس وقت ملک میں کورونا کے 867496 فعال معاملے ہیں۔ ملک میں کورونا کے فعال معاملات کی شرح 12.85 ہے۔ بیماری سے نجات پانے والوں کا فی صد 85.81 اور اموات کی شرح 1.54 فیصد ہے۔
کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرگرم معاملے 15332 سے کم ہوکر 221615 ہوگئے ہیں اور اس دوران 308 اموات ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر جس میں اموات کی تعداد 40040 ہوگئی ہے۔ اس دوران 26440 افراد انفیکشن کو شکست دینے میں کامیاب ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے صحت مند افراد کی تعداد 1255779 ہوگئی ہے۔
جنوبی ریاست کرناٹک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 2078 کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سرگرم معاملے بڑھ کر 120948 ہو گئے ہیں۔
ریاست میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 9891 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 569947 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔
آندھراپردیش میں اس دوران مریضوں کی تعداد میں 1041 کی کمی کے ساتھ فعال معاملات کم ہوکر 46624 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 6194 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اور مجموعی طور پر 697699 افراد اس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں 4053 مریض صحت مند ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے فعال معاملات کی تعداد 40210 ہوگئی ہے۔
ریاست میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 6353 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 387149 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
تامل ناڈو میں سرگرم کیسوں کی تعداد بڑھ کر 44150 ہوگئی ہے اور اب تک 10187 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 597033 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ کیرالہ میں سرگرم معاملے بڑھ کر 96003 ہوگئے ہیں اور اب تک 978 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 182874 ہوگئی ہے۔
اڈیشہ میں 24414 فعال معاملے ہیں اور اب تک 1006 افراد اس دنیا سے رخصت لے چکے ہیں جبکہ بیماری سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 224273 ہوگئی ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے 52 مزید معاملے رپورٹ ہوئے، جس کی وجہ سے فعال معاملے بڑھ کر 22007 ہوگئے ہیں۔
وہیں اس انفیکشن کی وجہ سے مرنے والے افراد کی تعداد 5740 ہوگئی ہے اور اب تک 278812 مریض وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
تلنگانہ میں کورونا کے 25713 فعال معاملے ہیں اور 1222 کی موت ہوچکی ہے جبکہ اس وبا سے 18528 افراد شفیاب ہوئے ہیں۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 29713 فعال معاملے سامنے ہیں اور اب تک 5563 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 255838 افراد شفا یاب ہوئے ہیں۔
پنجاب میں سرگرم کیسوں کی تعداد 9752 ہے اور انفیکشن سے نجات پانے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 109767 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 3798 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
مدھیہ پردیش میں سرگرم کیسوں کی تعداد 15612 ہے اور اب تک 129034 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 2599 افراد اس مرض سے انتقال کرگئے ہیں۔
گجرات میں 15936 فعال معاملے ہیں اور 3557 افراد ہلاک اور 130760 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
بہار میں 11165 فعال معاملے ہیں۔ ریاست میں 934 افراد اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں جبکہ 183390 افراد اس سے شفایاب ہوئے ہیں۔
- مزید پڑھیں: عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات
راجستھان میں کرونا کی وبا سے اب تک 1636، ہریانہ میں 1572، جموں وکشمیر میں 1313، چھتیس گڑھ میں 1235، آسام میں 811، جھارکھنڈ میں 784، پڈوچیری میں 559، گوا میں 499، تریپورہ میں 315، چنڈی گڑھ میں 190، ہماچل پردیش میں 248 افراد، منی پور میں 88، لداخ میں 64، میگھالیہ میں 62، انڈومان اور نکوبار جزایر میں 55، سکم میں 55، اروناچل پردیش میں 23، ناگالینڈ میں 17 اور دادر نگر حویلی اور دمن و دیو میں دو افراد کی موت ہوئی ہیں۔