ETV Bharat / bharat

بھارت: کورونا وائرس کے 56 ہزار سے زائد نئے کیسز

author img

By

Published : Aug 6, 2020, 1:10 PM IST

ملک میں کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار سے زائد کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 19.64 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور 904 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 40،699 ہو گئی۔

ملک میں کورونا وائرس کے 56 ہزار سے زائد نئے کیسز

مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56282 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے سے متاثرین کی تعداد 1964537 ہوگئی۔ راحت کی بات یہ رہی کہ اس دوران 46121 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ، جس کی وجہ سے صحت یاب افراد کی تعداد 1328337 ہوگئی ہے ۔ وزارت کے مطابق صحت یابی کی شرح 67.62 فیصد ہو گئی ہے اور شرح اموات 2.07 فیصد ہے۔

نو ریاستوں میں صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافے ہونے کے باوجود ملک میں فعال کیسز میں 9257 کا اضافہ ہوا ہے، جس سے متاثرین کی تعداد 595501 ہو گئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹرا میں سب سے زائد 3810 ، آندھرا پردیش میں 1322 اور بہار میں 908 ، تمل ناڈو میں 968، راجستھان میں 437 اور اتراکھنڈ میں 143 کیسزدرج کئے گئے ہیں۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹرا میں مریضوں کی تعداد 3810 بڑھنے سے ایکٹو کیسزکی تعداد 146268 ہوگئی اور 334 ہلاکتوں سے ہلاک شدگان کی تعداد 16476 ہوگئی۔ اس دوران 6165 افراد صحت یاب ہوئے ہیں، جس سے صحت یاب افراد کی تعداد بڑھ کر 305521 ہوگئی ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔

آندھرا پردیش میں مریضوں کی تعداد 1322 بڑھ کر ایکٹو کیسز 80426 ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 1681 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور مجموعی طور پر 104354 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.