ETV Bharat / bharat

امریکہ: بے روزگاری بھتے کے لئے مزید 14 لاکھ عرضیاں

حکومت کا کہنا ہے کہ اگرچہ لاکھوں لوگ اپنے روزگار پر واپس چلے گئے ہیں، لیکن اس کے باوجود ملک میں بے روزگارلوگوں کی تعداد ایک کروڑ 62 لاکھ کے قریب ہے۔

author img

By

Published : Jul 24, 2020, 1:25 PM IST

more than 14 lacks applications for unemployment benefits in united states
امریکہ: بے روزگاری بھتے کے لئے مزید 14 لاکھ عرضیاں

کورونا وائرس سے روزگار کے محاذ پر بری طرح متاثر دنیا میں پچھلے ہفتے امریکہ میں روزگار سے محروم ہونے والے مزید 14 لاکھ بے روزگار ہوجانے والوں نے بے روزگاری بھتے کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔ یہ اطلاع امریکہ کے محکمہ محنت کشاں نے ایک بیان میں دی ہے۔

کرونا وائرس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر کاروبار بند ہونے سے امریکہ میں بڑی تعداد میں بے روزگاری پھیلی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بہرحال مرحلہ وار پابندیوں میں ڈھیل دینے سے لاکھوں لوگ روزگار پر واپس آ گئے ہیں۔ باوجود یہ کہ کئی امریکی ریاستوں میں حالیہ ہفتوں میں کووڈ 19 کا زور سامنے آیا ہے اور مریضوں میں یومیہ اضافی کی اوسط 60 ہزار سے زیادہ رہی۔

محمکہ صحت کے مطابق امریکہ میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 40 لاکھ ہو چکی ہے۔ روزگار پر اس صورتحال کا بہت خراب اثر پڑ رہا ہے۔

امریکہ میں کووڈ 19 کی زد میں آنے کے بعد کے بعد کسی ایک ہفتے میں سب سے زیادہ بے روزگاری بھتے کے لیے درخواستیں مارچ میں داخل کی گئی تھیں جن کی تعداد 69 لاکھ کے قریب تھی، جب کہ گزشتہ چار ہفتوں کے دوران اوسطاً 14 لاکھ درخواستیں دائر کی جاتی رہی ہیں جو تاریخی اعتبار سے بہت اونچی شرح ہے۔

پچھلے چار مہینوں کے دوران ایسا بھی ہوا ہے کہ کسی ایک وقت میں پانچ کروڑ 24 لاکھ لوگوں نے حکومت سے بے روزگاری بھتے حاصل کئے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے دوران حکومت نے بے روزگار ہونے والے کارکنوں کی مدد کے لیے الاونس کے علاوہ انہیں 600 ڈالر فی ہفتہ دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

اس عبوری امداد کی مدت اس ہفتے ختم ہو رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس اور کانگرس بے روزگاروں کے لیے اضافی امداد پر غور کر رہی ہے۔ تاہم ابھی اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.