ریاست اتر پردیش کے شہر مرادآباد کے تھانہ ناگ پھنی علاقہ کے نیب والی مسجد علاقہ میں کورونا وائرس سے سرتاج نام کہ ایک شخص کی موت ہو جانے کے بعد علاقہ میں محکمہ صحت کی ٹیم پولیس کے ساتھ لوگوں کی جانچ کرنے پہنچی تھی 13 اپریل کو 53 لوگوں کی جانچ رپورٹ میں 17 لوگ کورونا مثبت پائےگئے تھے،
علاقے کے لوگوں نے محکمہ صحت کی ٹیم اور پولیس پر حملہ کردیا اور مقامی افراد نے پتھراؤکرنا شروع کر دیا اس حملے میں محکمہ صحت اور پولیس کی گاڑیاں ٹوٹ گئی اور محکمہ صحت کے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
فی الحال اس علاقہ میں بھاری پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے اور ان لوگوں کی تلاش کر رہی ہے جن لوگوں نے ٹیم پر حملہ کیا ہے۔ پولیس نے اب تک اس معاملے میں17 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔
گرفتار شدہ افراد میں 7 مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔ مزید گرفتاریوں کے لیے پولیس کی جانب سے پتھراؤ کرنے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔