'احتیاطی تدابیر کے ساتھ پارلیمنٹ کا مانسون سیشن ہوگا' - pralhad joshi
مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ 'پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران کووڈ۔ 19 کے لئے صحت کی تمام احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جائے گا'۔
پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ 'مانسون کا پارلیمنٹری اجلاس یقینی طور پر منعقد ہوگا۔ حکومت تمام رسمی کاروائیاں کرے گی اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرے گی'۔
اس سے قبل مارچ میں پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران 12 بل منظور کیے گئے تھے۔
ان میں سے لوک سبھا میں 15 اور راجیہ سبھا میں 13 بل زیربحث تھے۔
سیشن کے دوران دونوں ایوانوں میں 19 بل (لوک سبھا میں 18 اور راجیہ سبھا میں ایک) پیش کیے گئے۔ فائنانس بل کی منظوری سمیت بجٹ کے عمل کی تکمیل کے بعد دونوں ایوانوں کے اجلاس کو ملتوی کردیا گیا۔
تاحال کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر سیشن کا دوسرا حصہ روک دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ یکم جون کو راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو اور لوک سبھا اسپیکر اوم بریلا نے پارلیمنٹ کے آئندہ مونسون اجلاس کے پیش نظر تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا۔