ملک گیر لاک ڈوان کی وجہ سے متعدد لوگ اشیائے ضروریہ سے بھی محروم ہے۔ اس سلسلے میں حکومتی سطح سے لے کر غیر منافع بخش تنظیمیں لوگوں میں فلاحی کام انجام دے رہے ہیں۔
محرم کمیٹی نے شہر میں گنگا جمنی تہذیب کا مرکز مانے جانے والے ناگیشور ناتھ مندر کے سامنے تمام مذاہب کے افراد کو راشن کٹ تقسیم کیا ہے۔
اس کے علاوہ انتظامیہ اور پولیس کے اہلکاروں کی خدمات کو سرایا گیا۔
قابل غور ہے کہ جس وقت سے لاک ڈاؤن نافذ ہوا ہے، اسی وقت سے اب تک محرم کمیٹی نے 700 سے زیادہ راشن کٹ بلا تفریق مذہب و ملت تقسیم کیا۔
خصوصی طور پر محرم کمیٹی نے ناگیشور ناتھ دھام کے سامنے راشن کیٹ تقسیم کے پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس دوران سماجی دوری کے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔ بھیڑ کے بڑھنے سے یہ عمل پوری طور سے مکمل نہیں ہو سکا۔ اس کے درمیان 100 افراد کو راشن کیٹ تقسیم کی گئیں۔
ایس ڈی ایم اور سی او سٹی نے اس کی شروعات کی۔ ناگیشور ناتھ دھام کے سامنے کئے گئے اس پروگرام کی غیر مسلم افراد نے بھی ستائش کی اور اس قسم کے پروگرام کو اور فروغ دینے پر زور دیا۔