لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے آج جی ڈی پی کے منفی سطح پر پہنچنے کیلئے مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ماڈرنومکس“ ناکام ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ”اندھ قوم پرستی“ کے ذریعہ معیشت کو پٹری پر نہیں لایا جاسکتا ہے۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ممبر چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو معیشت کی بحالی کے لئے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کی باتوں کو تحمل سے سننی چاہئے۔
انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”مودی سرکار نے خود کو ایک ایسی حکومت ثابت کیا ہے جو سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار ہے۔ جبکہ چین کی معیشت 3.8 فیصد کی شرح نمو سے ترقی کر رہی ہے، جبکہ ہندوستان کی معیشت 23.9 فیصد کم ہو چکی ہے۔لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ
انہوں نے کہاکہ ”مودی اکانومکس“ ناکام ہوچکاہے۔انہوں نے ملک کو جس طریقے سے اندھ قوم پرستی میں ڈھکیل دیا ہے اس سے ملک کی معیشت پٹری پر نہیں آسکتی ہے۔سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی باتوں کو صبر و تحمل سے سننا چاہیے۔
'ماڈرنومکس' ناکام ہوچکا ہے' - وزیر اعظم نریندر مودی
کانگریس رہنما نے کہا کہ 'اندھ قوم پرستی سے ملک کی معیشت پٹری پر نہیں آسکتی ہے'