ETV Bharat / bharat

'یوم عالمی مہارت' پر وزیراعظم کی نوجوانوں کو صلاح - modi appeals yongsters

نریندر مودی نے 'یوم عالمی مہارت' کے موقع پر وزارت اسکل ڈیولپمنٹ اور کاروباری کے ذریعے ایک ڈیجیٹل کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے نوجوان طبقے سے اپیل کی کہ وہ علم کے ساتھ ساتھ ہنر اور مہارت بھی سیکھیں اور کووڈ-19 کے بعد دنیا کے سامنے بھارت کی انوویشن کی طاقت کو پیش کریں۔

نوجوان نئی مہارتوں کوسیکھیں اورانوویشن کی طاقت کا مظاہرہ کریں: مودی

author img

By

Published : Jul 15, 2020, 4:04 PM IST

اسی دن پانچ برس پہلے 'اسکل انڈیا مشن' کی ابتدا ہوئی تھی۔ وزیر اسکل ڈیولپمنٹ وکاروباری ڈاکٹرمہندر ناتھ پانڈے، اسکل ڈیولپمنٹ اور کاروباری کی وزیر مملکت آر کے سنگھ اور لارسن اینڈ ٹوبرو لیمٹیڈ کے گروپ چیئرمین اے ایم نائک نے بھی اس کانفرنس سے خطاب کیا۔

لاکھوں کی تعداد میں زیرتربیت کے نیٹورک سمیت سبھی فریقوں نے اس کانفرنس میں حصہ لیا۔وزیراعظم نے نوجوانوں سے نئی نئی مہارت سیکھنے اور ہنر کو بہتر بنانے کی اپیل کی جس سے وہ تیزی سے بدلتے کاروباری ماحول اور بازار کی صورتحال میں مسلسل اس کا حصہ بنے رہ سکیں۔

نوجوان نئی مہارتوں کوسیکھیں اورانوویشن کی طاقت کا مظاہرہ کریں: مودی

وزیراعظم نے اس موقع پر ملک کے نوجوانوں کو مبارک باد دیا اورکہا کہ یہ دنیا صحیح معنوں میں نوجوانوں کی ہے کیونکہ ان میں ہمیشہ نئے نئے ہنر سیکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ '21 ویں صدی کے نوجوانوں کی اگر سب سے بڑی طاقت ہے تو وہ ان کا ہنر ہے، ان میں ہنر سیکھنے کی صلاحیت ہے۔

کورونا کے اس بحران نے دنیاوی ثقافت کے ساتھ ہی کام کاج کے طور طریقے کو بھی بدل کے رکھ دیا ہے اور بدلتی ہوئی مسلسل نئی تکنیک نے بھی اس پر اثر ڈالاہے۔

نئی عالمی ثقافت اورنئے کام کرنے کے طور طریقوں کو دیکھتے ہوئے ہمارے نوجوان نئی نئی مہارت کو تیزی سے اپنارہے ہیں' انہوں نے کہاکہ آج کے دور میں کاروبار اور بازار اتنی تیزی سے بدلتے ہیں کہ اس میں قائم رہنے کے لئے ہنرمند ہونا اوربھی اہم ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی دن پانچ برس پہلے شروع کئےگئے 'اسکل انڈیا مشن' سے ہنر حاصل کرنے، نئے ہنر سیکھنے اور صلاحیت بڑھانے کے لئے ایک بڑا انفراسٹرکچر کی تعمیر کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی مقامی اور عالمی دونوں سطحوں پر روزگار کے حصول کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:

بھارت - چین کشیدگی: مذاکرات کا چوتھا مرحلہ ختم

اس کی بدولت پورے ملک میں سینکڑوں پی ایم اسکل سینٹر قائم کئے جارہے ہیں اور آئی ٹی آئی میں داخلہ یا انتظام کی صلاحیت میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ ان ٹھوس کوششوں کے نتیجے میں گذشتہ پانچ برسوں میں پانچ کروڑ سے بھی زیادہ نوجوانوں کو 'ہنرمند' بنادیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.