وزیراعظم نریندر مودی نے عالمی مفکرین، صنعتکاروں اور ٹیکنالوجی سیکٹر کی شخصیات کو مہاتما گاندھی کے خیالات اور تعلیمات کو جدت کے ذریعہ پھیلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے آدرشوں کو حاصل کرنے کے لئے سب کو متحد ہوکر کام کرنا پڑے گا تاکہ دنیا کو خوشحال بنایا جاسکے اور نفرت، تشدد اور مصائب سے آزادی حاصل کی جاسکے۔
مودی نے امریکی اخبار ’نيويارك ٹائمز‘ میں شائع ایک مضمون میں کہا’’ہم یہ کس طرح یقینی بنائیں گے کہ آنے والی نسلیں گاندھی کے آدرشوں کو یاد رکھیں گی۔
انہوں نے کہا کہ میں عالمی مفکرین، صنعتکاروں اور ٹیکنالوجی شعبہ کی شخصیات کو مہاتما گاندھی کے خیالات اور تعلیمات کو جدت کے ذریعہ پھیلانے کی دعوت دیتا ہوں‘‘وائی انڈیا اینڈ دی ورلڈ نيڈ گاندھی‘ کے عنوان سے شائع اس مضمون میں وزیر اعظم نے لکھا-’’آئیے ہم سب شانہ سے شانہ ملاکراپنی دنیا کو خوشحال بنائیں اور اسے نفرت، تشدد اور مصائب سے آزاد کریں۔ اس کے بعد ہی ہم مہاتما گاندھی کے پسندیدہ بھجن-’ویشنو جن تو تینے کہئے‘ کے مطابق ان کے خوابوں کو پورا کر سکیں گے جس کا مطلب ہے کہ سچا انسان وہی ہے جو دوسروں کے دکھ کو سمجھتا ہے، دكھيوں کی مدد کرتا ہے اور کبھی غرور نہیں کرتا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ گاندھی جی دنیا بھر کے لاکھوں افراد کو ہمت دیتے ہیں۔ ان کےمزاحمت کے طریقہ کار نے کئی افریقی ممالک کو امید کی کرن دکھائی۔