ٹرمپ نے اپنے خطاب کے دوران بھارت کی بالی ووڈ صنعت، فلمی ہیرو، دفائی نظام اور معروف کرکٹرز کا ذکر کیا۔ اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط باہمی تعلقات ہونے کی بات کہی۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ دنیا بھر سے دہشت گردی کو ختکم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کررہا ہے اور اپنے خطاب کے آخر میں انھوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور ملک کی عوام کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا نام نمستے ہے اس مطلب بہت گہرا ہے یہ ایک دنیا کی ایک انتہائی قدیم زبان سنسکرت کا ایک لفظ ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی قیادت میں بھارت-امریکہ کی دوستی میں مزید استحکام آیا ہے، ٹرمپ کا یہ دورہ امریکہ اور بھارت کے درمیان تعلقات میں ایک نیا باب ہے۔