ETV Bharat / bharat

مودی نے ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا - ہیوسٹن میں منعقد پروگرام

وزیر اعظم نے کہا 'ٹیکساس انڈیا فورم کی جانب سے اس پروگرام کو ایک کانفرنس کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں بھارتی طبقے کے ہزاروں لوگوں کے شامل ہونے کا امکان ہے'۔

مودی نے ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا
author img

By

Published : Sep 16, 2019, 3:23 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 8:11 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے ہیوسٹن میں منعقد ہونے والے غیر مقیم ہندوستانیوں کے تاریخی 'ہاوڈي مودی‘'پروگرام میں شامل ہونے کی دعوت قبول کرنے پر امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'ٹرمپ کی رضامندی امریکی معاشرے اور معیشت کے لئے ہندوستانیوں کے تعاون اور تعلقات کی طاقت کی عکاسی کرتی ہے'۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر کے شامل ہونے کی تصدیق ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ 'یہ جان کر خوشی ہوئی کہ 22 ستمبر کو ہیوسٹن میں منعقد ہونے غیرمقیم ہندستانیوں کے پروگرام میں امریکی صدر شامل ہوں گے۔

یہ امریکی معاشرے اور معیشت کے لئے ہندوستانیوں کے تعاون اور ہمارے تعلقات کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔ میں غیرمقیم ہندوستانیوں کے ساتھ ٹرمپ کا پروگرام میں استقبال کرنے کے اس دن کا بے چینی سے انتظار کر رہا ہوں'۔
ٹیکساس امریکہ میں آبادی اور معیشت کے معاملے میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی بڑی ریاست ہے۔ وائٹ ہاؤس نے اتوار دیر رات ٹرمپ کے اس پروگرام میں شامل ہونے کی تصدیق کی۔
وزیر اعظم نے کہا 'ٹیکساس انڈیا فورم کی جانب سے اس پروگرام کو ایک کانفرنس کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں ہندوستانی طبقے کے ہزاروں لوگوں کے شامل ہونے کا امکان ہے'۔

اس ریلی سے ٹرمپ بھی خطاب کریں گے اور شاید تاریخ کا پہلا موقع ہو گا جب دو سب سے بڑے جمہوری ممالک اہم ایک ساتھ کسی اسٹیج کو شیئر کریں گے۔ یہ پروگرام 22 ستمبر کو امریکہ کے ٹیکساس کے ہیوسٹن میں منعقد ہو گا۔

Intro:Body:

kdk

Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 8:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.