ETV Bharat / bharat

مودی نے فرانس کے صدر سے بات کی - دہشت گردی، شدت پسندی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ

وزیراعظم نریندر مودی نے گذشتہ رات کو فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور دہشت گردی، شدت پسندی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں فرانس کو بھارت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ نریندر مودی نے فرانسیسی صدر سے ان کے ملک میں دہشت گردانہ حملوں پر اظہار تعزیت کیا اور اور دہشت گردی، شدت پسندی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں فرانس کو بھارت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

Modi talk to the President of France
مودی نے فرانس کے صدر سے بات کی
author img

By

Published : Dec 8, 2020, 9:18 PM IST

وزارت خارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے باہم مفادات کے عالمی، علاقائی اور دو طرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، جن میں کووڈ-19 کے ٹیکوں کی قوت خرید اور حصول پذیری، کووڈ کے بعد معاشی بازیابی، ہند۔ بحر الکاہل خطے میں باہمی تعاون، سمندری تحفظ، دفاعی تعاون، ڈیجیٹل معیشت اور سائبر سکیورٹی، کثیر فریقیت کو تقویت دینا اور موسمیاتی تبدیلی و حیاتیاتی تنوع شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان میں 16 طالبان دہشتگرد ہلاک

دونوں رہنماؤں نے اُس گہرائی اور مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا جو حالیہ برسوں میں بھارت فرانس اسٹریٹیجک شراکت داری کو حاصل ہوئی ہے۔ دونوں نے کووڈ کے بعد کے دور میں ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر کام کرتے رہنے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم نے عوامی صحت کی صورت حال کے معمول پر لوٹ آنے کے بعد بھارت میں صدر میکرون کے خیرمقدم کے تئیں اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.