ETV Bharat / bharat

'حکومت نے دہائیوں پرانے چیلنجز کا سامنا کیا' - Modi

جموں و کشمیر کے لوگوں کی توقعات کو پورا کرنے میں لگ گئے ہیں اور گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ان کی حکومت مصروف ہے۔

دہائیوں پرانے چیلنجز کا سامنا کیا: مودی
author img

By

Published : Sep 8, 2019, 11:38 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 10:42 PM IST

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'ان کی سرکار نے گذشتہ 100دنوں میں دہائیوں پرانے چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔'

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'ملک اور دنیا نے دیکھا ہے کہ بھارت اب ہر چیلنج کو چیلنج دیتا ہے، وہ چیلنجز سے براہ راست ٹکرانا جانتے ہیں اور وہ بڑے مقصد کو ذہن میں رکھ کر چہار جانب سے قدم اٹھاتے ہیں۔'

انہوں نے جموں و کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ وہاں کے لوگوں کی توقعات کو پورا کرنے میں لگ گئے ہیں اور گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ان کی حکومت مصروف ہوگئی ہے۔'

پارلیمنٹ کے گزشتہ سیشن میں جتنے بل منظور ہوئے، اتنے گزشتہ 60برسوں میں نہیں ہوئے۔ دیر رات تک پارلیمنٹ میں نئے قوانین پر مباحثے ہوئے جس کے لیے وہ تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مودی نے کہا کہ سو دن ترقی، اعتماد اور بڑی بڑی تبدیلیوں کے رہے ہیں اور اخلاص و نیک نیتی سے مفاد عامہ اور بہتری کے بہت سے کام شروع کئے گئے ہیں۔

زراعت ، سیکورٹی اور سیکورٹی سے متعلق بہت سے کام ہو رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمہ اور مسلم بہنوں کے مفادات کے لئے کام کئے جا رہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 10:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.