سینئر کسان رہنما ڈاکٹر نریش کمار نے اتوار کے روز نئی دہلی میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب جمہوریت کو بچانے کی ضرورت ہے کیونکہ جمہوریت میں کبھی بھی ضد اور تاناشاہی نہیں چلتی۔
انہوں نے کہا کہ لاکھوں کسان اپنے مطالبات کے سلسلے میں کڑکڑاتی ٹھنڈ میں بیٹھے ہیں۔ وہیں حکومت اور ملک کے وزیراعظم اس بات پر اڑے ہوئے ہیں کہ جو میں نے کیا وہ ٹھیک کیا۔ کسانوں کے حق میں جب یہ قوانین نہیں ہیں پھر اسے نافذ کرنے پر حکومت کیوں آمادہ ہے۔ یہ ساہوکاروں، سرمایہ داروں اور صنعت کاروں کی بھلائی میں ہیں۔
مزید پڑھیں:
راکیش ٹکیت کو جان سے مارنے کی دھمکی، شکایت درج
انہوں نے کہا کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، بابا رام دیو اور انا ہزارے کے فرضی مسائل پر بھی کانگریس نے توجہ دی تھی۔ وزیراعظم نہ جانے کس گھمنڈ میں ہیں کہ ملک کے 'ان داتاؤں' سے بات کرنا مناسب نہیں سمجھ رہے ہیں۔
یو این آئی