وزیراعظم مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے اہل خانہ اور امریکہ کے لوگوں کو نئے سال میں اچھی صحت، خوشحالی اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ 'اعتماد، باہمی احترام، اور باہمی افہام و تفہیم کی بنیاد پر دونوں ممالک کے تعلقات کافی مضبوط ہوئے ہیں۔'
انہوں نے گزشتہ برس میں اسٹریٹیجک تعلقات میں آئی مضبوطی کا بالخصوص ذکر کیا۔ وزیر اعظم مودی نے باہمی اہمیت کے حامل سبھی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی بھی خواہش ظاہر کی۔
صدر ٹرمپ نے بھی ہندوستان کے لوگوں کو نئے سال میں ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ انہیں مزید مضبوط بنانے کے لئے کام کرنے کو تیار ہیں۔'
امریکی حملے میں ایرانی کمانڈر سلیمانی کی ہلاکت کے بعد پیدا شدہ کشیدہ حالات میں دو بڑے ممالک کے لیڈروں کی اس بات چیت کو کافی اہم مانا جا رہا ہے۔