ETV Bharat / bharat

مودی نے کی ملک کے باشندوں سے ’لوکل کے لیے ووکل‘ ہونے کی اپیل

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے باشندوں سے ’لوکل کے لیے ووکل‘ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کریں گے تو سمجھیے ملک کو مضبوط کرنے میں آپ اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

author img

By

Published : Jun 28, 2020, 4:28 PM IST

Updated : Jun 28, 2020, 5:08 PM IST

Modi appealed to the people in mann ki baat
وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے باشندوں سے ’لوکل کے لیے ووکل‘ ہونے کی اپیل کی

وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں کہا ’مجھے آسام سے رجنی جی نے لکھا ہے، انہوں نے مشرقی لداخ میں جو کچھ ہوا وہ دیکھنے کے بعد ایک حلف لیا ہے کہ وہ لوکل سامان ہی خریدیں گے۔ اتنا ہی نہیں لوکل کے لیے ووکل بھی ہوں گے۔ اس طرح کے پیغام مجھے ملک کے ہر کونے سے آ رہے ہیں۔ بہت سے لوگ مجھے خط لکھ کر بتا رہے ہیں کہ وہ اس جانب بڑھ چلے ہیں۔ اسی طرح تملناڈو کے مدورَے سے موہن مورتی جی نے لکھا ہے کہ وہ بھارت کو دفاع کے شعبے میں خود کفیل بنتے دیکھنا چاہتے ہیں‘۔

مودی نے کی ملک کے باشندوں سے ’لوکل کے لیے ووکل‘ ہونے کی اپیل

وزیر اعظم نے کہا ’آزادی سے قبل ملک دفاع کے شعبے میں دنیا کے کئی ملکوں سے آگے تھا۔ ہمارے یہاں کئی اسلحہ فیکٹریاں ہوتی تھیں۔ اس وقت کئی ملک جو ہم سے بہت پیچھے تھے وہ آج ہم سے آگے ہیں۔ آزادی کے بعد دفاع کے شعبے میں ہمیں جو کوشش کرنا چاہیے تھی، ہمیں اپنے پرانے تجربات کا جو فائدہ اٹھانا چاہیے تھا؛ ہم اُن کا فائدہ نہیں اٹھا پائے لیکن آج دفاع کے شعبے میں، ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھارت مسلسل آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارت خود کفیل ہونے کی جانب قدم بڑھا رہا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا ’کوئی ہدف عوامی شراکت داری کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا، کامیاب نہیں ہو سکتا لہٰذا خود کفیل بھارت کی سمت میں ایک شہری کے بطور ہم سب کا عزم، سپردگی اور تعاون ضروری ہے۔ آپ لوکل خریدیں گے، لوکل کے لیے ووکل ہوں گے تو سمجھیے آپ ملک کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ بھی ایک طرح سے ملک کی خدمت ہے۔ آپ کسی بھی پیشے میں ہوں، ہر جگہ ملک کی خدمت کا بہت اسکوپ ہوتا ہی ہے۔ ملک کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے جو بھی کام کرتے ہیں وہ ملک کی خدمت ہی ہوتی ہے۔ آپ کی یہی خدمت ملک کو کہیں نہ کہیں مضبوط بھی کرتی ہے اور ہمیں یہ بھی یاد رکھنا ہے کہ ہمارا ملک جتنا مضبوط ہوگا، دنیا میں امن کے امکانات بھی اتنا ہی مستحکم ہوں گے‘۔

انہوں نے سنسکرت کے ایک شلوک کے حوالے سے کہا کہ اگر کوئی فطری طور پر شریر ہے تو علم کا استعمال شخصی تنازع میں، دولت کا استعمال تکبر میں اور طاقت کا استعمال دوسروں کو تکلیف دینے میں کرتا ہے لیکن اچھے انسان کا علم، معلومات کے لیے، دولت مدد کے لیے اور طاقت دفاع کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

بھارت نے اپنی طاقت ہمیشہ اسی جذبے کے ساتھ استعمال کی ہے۔ بھارت کا عزم ہے-بھارت کی عزت نفس اور خود مختاری کی حفاظت، بھارت کا ہدف ہے-خود کفیل بھارت، بھارت کی روایت ہے_اعتماد اور دوستی، ہندوستان کا جذبہ ہے-بھائی چارہ، ہم انہی رہنما خطوط کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔

Last Updated : Jun 28, 2020, 5:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.