ETV Bharat / bharat

کیا اپنے بھی بھروسے کے لائق نہیں؟ - Mumbai

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے کے دیوا علاقے میں ایک سانحہ پیش آیا جس کو پولیس نے بہ حسن و خوبی فلمی انداز میں کامیابی سے انجام دیا۔

کیا اپنے بھی بھروسے کے لائق نہیں؟
author img

By

Published : Jul 12, 2019, 7:07 PM IST

واقعہ یہ ہے کہ ممبرا پولیس تھانے کے دیواعلاقے سے تعلق رکھنے والے مونو کمار پاسی چھ تاریخ کو اپنے ڈیڑھ برس کے بچے کے ساتھ بازار گئے ان کے ساتھ ان کی جان پہچان کا ناگیش پاسوان بھی ساتھ تھا۔

کیا اپنے بھی بھروسے کے لائق نہیں؟

مونو کمار کچھ دیر کے لیے اپنے بچے کو ناگیش کو سپرد کر کے سامان لینے چلے گئے جب وہ واپس آئے تو بچہ اور ناگیش دونوں غائب تھے۔

مونو نے اس کی شکایت ممبرا پولیس اسٹیشن میں درج کرائی جس کے بعد پولیس نے تفتیش کی اور آج بچے کو صحیح سلامت ملزم ناگیش سے برآمد کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے میڈیا کے سامنے بچے کو والدین کے سپرد کر دیا۔

ممبرا پولیس اور تھانے کرائم کی اس کامیاب کاروائی پر مہاراشٹر کے ڈائیریکٹر آف پولیس(ڈی جی) سبودھ کانت جیسوال اور تھانے کے پولیس کمشنر وویک پھنسالکر نے ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

Intro:ممبرا پولیس کا کامیاب آپریشن, مغویہ بچہ برامد ملزم گرفتار

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے پولیس نے مغویہ بچہ کو برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے.

ممبرا پولیس تھانہ کی حدود میں واقع دیوا سے ڈیڑھ سالہ بچہ کو اغواءکرنے والے ملزم کو پولیس نے موبائل لوکیشن کی مدد سے نہ صرف ڈھونڈ نکالا بلکہ اس کے پاس سے بچہ بھی صحیح سلامت برآمد کر اسے والدین کے سپرد کردیا. ممبرا پولیس و تھانے کرائم کی اس کاروائی پر مہاراشٹر کے ڈائیریکٹر آف پولیس(ڈی جی) سبودھ کانت جیسوال اور تھانے پولیس کمشنر وویک پھنسالکرنے ٹیم کو مبارکباد پیش کیا ہے.
                  پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تھانے کے دیوا علاقے میں رہائش پذیر مونوکمار پاسی(23) نے6جولائی کو ممبرا پولیس میں اس کے ڈیڑھ سالہ بیٹے آکاش پاشی کے اغواء ہوجانے کی شکایت درج کرائی پولیس نے ملزم ناگیش پاسوان(25) خلاف دفعہ363کے تحت معاملہ درج کر پولیس کی دو الگ الگ ٹیموں نے سرگرمی سے تلاش شروع کیا ۔ مونو کمار کے مطابق ملزم ناگیش انکے پہچان کا ہے جس کے ساتھ وہ اور اسکا بیٹا بازار گئے سامان خریدتے وقت مونو کمار پاسی نے بچے کو ناگیش کو تھوڑی دیر سنبھالنے کو کہہ کر سامان لینے لگا اور جب آیا تو ناگیش و بچہ دونوں ہی اس جگہ سے غائب تھے مونو کمار نے پہلے سوچا کہ شاید وہ گھر گیا ہو گھر آکر دیکھا تو وہاں نھی نہیں تھے بہت تلاش کرنے پر بھی ناگیش کا سراغ نہیں ملا بعد میں اس نے کافی دیر بعد فون پر اطلاع دی کہ اسے پانچ لاکھ روپیہ دے کر اسکے بچے کو صحیح سلامت لے جائیں ۔جس پر مونو کمار کو سمجھ میں آگیا کہ بچے کا اغوا ہوگیا ہے ۔ادھر پولیس کی دو ٹیموں نے پنویل ، بامبے سینٹر اور مختلف علاقوں و اسٹیشنوں پر ملزم کو تلاش کرنا شروع کیا اس سلسلہ میں تھانے پولیس کمشنر وویک پھنسالکر نے بتایا کہ ملزم کی موبائل لوکیشن ہمیں بامبے سینٹر میں دکھائی دی اس جگہ پہنچ کر ہم نے اطراف کے سی سی ٹی وی کیمروں کو کھنگالنا شروع کیا تو وہ ہمیں کچھ کیمروں میں بچے کے ساتھ دکھائی دیا لیکن پھر وہاںسے غائب ہوگیا اسکے بعد ہمیں اس کے لوکیشن بوئیسر اسٹیشن کے پاس ملی پولیس نے وہاں جال بچھادیا اور ملزم کو وہاں سے گرفتار کرلیا گیا ساتھ ہی اسکے پاس سے بچہ صحیح سلامت برآمد کر اسکے والدین کے سپرد میڈیا کی موجودگی میں کمشنر نے کیا اس دوران تھانے پولیس کمشنر نے ممبرا پولیس کے سینئر پولیس انسپکٹر مدھوکر کڑ، ہنومنت شرساگر اور دیگر اسٹاف کی ستائش کی اور کہاکہ انھوں نے فوراً اور سنجیدگی سے کیس حل کیا ۔

بائٹ : وویک پھنسالکر ۔ تھانے پولیس کمشنر

ممبئی سے دانش اعظمی کی رپورٹ Body:ممبرا پولیس کا کامیاب آپریشن, مغویہ بچہ برامد ملزم گرفتار Conclusion:ممبرا پولیس کا کامیاب آپریشن, مغویہ بچہ برامد ملزم گرفتار
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.