ETV Bharat / bharat

مقامی دستکاروں اور روایتی کاریگروں میں ٹول کٹ تقسیم - dadri mla tijpal nagar

وشو کرما شرم سمان یوجنا کے تحت کلیکٹریٹ کے آڈیٹوریم میں ضلعی کلکٹر بی این سنگھ اور دادری حلقہ کے رکن اسمبلی تیج پال ناگر کی سربراہی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

مقامی دستکاروں اور اور روایتی  کاریگروں میں ٹول کٹ تقسیم

author img

By

Published : Feb 23, 2020, 5:47 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:47 AM IST

پروگرام میں مقامی دستکاروں اور روایتی کاریگروں کو ترقی اور مہارت میں اضافہ کی تربیت دی گئی۔ بعد ازاں درزی، حجام، بڑھئی، لوہار، کمہار، معمار (مشتری) اور حلوائی پیشہ سے وابستہ افراد کو ٹول کٹ تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر ضلع کلکٹر بی این سنگھ نے کہا کہ اتر پردیش حکومت تمام روایتی مزدوروں کی ترقی اور خود کا روزگار(سیلف ایمپلائمنٹ) کو فروغ دینے کے لیے وشوکرما شرم سمان یوجنا چلا رہی ہے۔

مقامی دستکاروں اور اور روایتی کاریگروں میں ٹول کٹ تقسیم

جس کے تحت ان افراد کو چھ دن کی تربیت کے بعد جو ٹول باکس دیئے جا رہے ہیں ، اس کے ذریعے وہ اپنی اور اپنے کنبے کی مالی حالت کو مستحکم کریں اور اپنی استعداد میں اضافہ کریں۔

ضلع مجسٹریٹ نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات دی کہ تین دن میں ان کاریگروں کے کھاتوں میں 1500 روپے تربیت کی رقم منتقل کی جائے۔

اس موقع پر دادری کے رکن اسمبلی تیج پال ناگر نے یہاں موجود تمام مقامی دستکاروں اور روایتی کاریگروں کو بتایا کہ ریاستی حکومت روزگار کو فروغ دینے کے لیے مختلف پروگرام اور اسکیمیں چلا رہی ہے ۔

ریاست کے روایتی کاریگروں، دستکاروں، فنکاروں، درزیوں، ٹوکریاں بننے والے، کمہار، حلوائی، شہری اور دیہی علاقوں کے فن کو فروغ دینے اور اس کی ترویج کے لیے اس منصوبے کی شروعات ہوئی ہے۔

تربیت کے بعد ایک ٹول کٹ ان متعدد پیشہ سے وابستہ افراد کو تقسیم کی جارہی ہے تاکہ وہ اپنے کام کے استعداد میں اضافہ کر اپنے کنبہ کی معاشی و اقتصادی حالت کو بہتر بنا سکیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:47 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.