ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی: مشن شکتی کے تحت مدرسہ طلبا کے لیے شعور بیداری مہم - ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی

مدارس میں خصوصی پروگرام منعقد کر کے وہاں کے طلبا کو خواتین حقوق کے ساتھ ان کے تحفظ اور ان کی بہبود کے لئے جاری حکومتی اسکیمز کے تعلق سے انہیں بیدار کیا جا رہا ہے۔

mission shakti program at madarsa
بارہ بنکی : مشن شکتی کے تحت مدرسہ طلبہ بھی ہو رہیں بیدار
author img

By

Published : Nov 29, 2020, 10:59 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں خواتین کی با اختیاری کے لئے شروع کئے گئے مشن شکتی کے تحت مدارس کے طلبا کو بھی بیدار کیا جا رہا ہے۔

مدارس میں خصوصی پروگرام منعقد کر کے وہاں کے طلبا کو خواتین حقوق کے ساتھ ان کے تحفظ اور ان کے بہبود کے لئے چل رہیں حکومتی اسکیمات کے تئیں بیدار کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو

بنکی قصبہ واقع مدرسہ عربیہ حنیف العلوم میں مشن شکتی کے تحت مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔

اس ضمن میں مدارس کے اساتذہ نے وہاں موجود طلبا کو ان کے حقوق بتائے اور ان کے تحفظ کے لئے شروع کی گئیں تمام ہیلپ لائن کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

طلبا کو ان تمام اسکیمات سے متعلق جانکاری فراہم کی گئیں جو حکومت نے خواتین بہبود کے لئے شروع کی ہیں۔

اس دوران طلبا کو کووڈ-19 کے اس دور میں کن کن احتیاط کے ساتھ رہنا ہے؟ اس سے متعلق بھی تفصیل سے بتایا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے 3 شہروں کا دورہ کرکے کورونا ویکسین کی تیاریوں کا جائزہ لیا

اس موقع پر پینٹنگ مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلبا نے دلکش پینٹنگ کے ذریعہ اپنی بیداری کا ثبوت پیش کیا. پینٹنگ مقابلے کے فاتحین کو اعزاز سے بھی سرفراز کیا گیا۔ پروگرامز میں شامل ہوئیں طلبا کافی بیدار نظر آئیں۔ وہیں مدرسہ منتظمین نے بھی اس مہم کو شروع کرنے کے لئے حکومت کی کافی ستائش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.