بھوپال میں بی جے پی کے صوبائی دفتر میں جیوتی رادتیہ سندھیا کے استقبال کی تیاریاں پوری ہو چکی ہیں۔ بی جے پی کے کارکنان کے ساتھ بی جے پی اقلیتی مورچہ کی کارکنان بھی جیوتی رادتیہ سندھیا کے استقبال کے لیے تیار کھڑے ہیں-
بی جے پی اقلیتی مورچہ کی صدر سنور پٹیل نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کی جیوتی رادتیہ سندھیا کی بی جے پی میں شمولیت ہوئی-
انہوں نے کہا اب ہم جلد سے جلد صوبے میں بی جے پی کی حکومت بنائیں گے- سنور پٹیل نے شہریت ترمیمی قانون پر کہا یہ قانون کسی کو بھی نقصان نہیں پہنچائے گا- انہوں نے کہا مسلم طبقہ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔