آئندہ 11 اپریل بروز جمعرات کو گلبرگہ کے چاند بی بی، بی ایڈ کالج میں اس پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔
ریاستی کانگریس کے اقلیتی صدر اشفاق چلبل نے بتایا کہ اس پروگرام میں اقلیتی طبقے کے مسائل پر غو وخوض کیا جائے گا، ساتھ ہی اس کے سد باب کی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام میں معروف شاعرہ لتا حیا کے علاوہ ریاست بھر سے مختلف قد آور شخصیات اور رہنماوں کی آمد ہوگی۔