ETV Bharat / bharat

ضروری اشیا کی فراہمی سے متعلق وزارت داخلہ کی وضاحت

author img

By

Published : Apr 4, 2020, 1:11 PM IST

ملک گیر لاک ڈؤان کے دوران عوام کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہے۔ اسی تناظر میں وزارت داخلہ نے ضروری اشیا کی فراہمی سے متعلق وضاحت پیش کی ہے۔

Ministry of Home clarifies on issues being faced by state/UT govts in ensuring supply of essential goods
ضروری اشیا کی فراہمی سے متعلق وزارت داخلہ کی وضاحت

کورونا وائرس کی وبا سے بچاو کے لیے ملک گیر لاک ڈوان کے دوران وزارت داخلہ نے مْختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو ضروری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں درپیش مسائل سے متعلق وضاحت پیش کیا ہے۔

امور برائے وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے کورونا وائرس (کوڈ 19) کے خلاف لڑنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران ضروری سامان کی سپلائی چین کے بہاؤ میں آسانی کو یقینی بنانے کے لیے ریاستوں کو درپیش زمینی سطح کے مسائل کی وضاحت کی ہے تا کہ اس دوران عام آدمی کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

سکریٹری داخلہ اجے بھلا نے ریاستوں / مرکزی زیر انتظام علاقوں کو لکھے گئے خط میں بتایا ہے کہ 'اشیائے خوردونوش، پھیل، سبزیاں، دودھ اور دودھ کی مصنوعات، گوشت، مچھلی، جانوروں کا چارہ، بیج، کھاد، کیڑے مار ادویات، زراعت کی پیداوار، منشیات جیسے ضروری اشیا، دیگر پیداوار اور ان اشیا کی نقل و حمل کو مستثنیٰ رکھا گیا ہیں یعنی اس کی خرید و فروخت کی اجازت رہے گی'۔

اس کے علاوہ ادویہ سازی، طبی آلات، ان کے خام مال اور اس سے متعلق اشیا اور خاص طور پر ضروری سامان کی نقل و حمل کے لیے رہنما خطوط میں تفصیلات کا ذکر کیا گیا ہے۔

سکریٹری داخلہ اجے بھلا نے کہا کہ 'گزشتہ ماہ 29 مارچ کو میرے خط میں یہ واضح کیا گیا تھا کہ حفظان صحت سے متعلق مصنوعات، چارجر اور بیٹری سیل وغیرہ ان استشنائی اشیا میں شامل ہوں گے'۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 'استثناء دیئے گئے اشیا پر زمینی سطح پر فراہمی کی کوشش کی جارہی ہیں، جس کے ذریعے ان ضروری اشیا کی سپلائی چین کے بہاو میں پیش آنے والی رکاوٹ دور ہوں گی'۔

ان رہنما خطوط کے سلسلے میں کچھ حلقوں سے تجاویز بھی موصول ہوئی ہیں۔ ان پیش رفتوں کے پیش نظر مرکزی سکریٹری اجے کمار بھلا نے تمام ریاستی چیف سکریٹریوں کو خط لکھا ہے جس میں ریاستوں کو درپیش زمینی سطح کے معاملات کے بارے میں واضح کیا گیا ہے کہ 'وہ کووڈ۔19 سے لڑنے کے لئے قومی لاک ڈاؤن کے دوران ضروری سامان کی سپلائی چین کے ہموار بہاؤ کو یقینی بنائے'۔

اس وضاحت میں لاک ڈاون پابندیوں سے مستثنیٰ مختلف اشیا کی قیمتوں کے ساتھ تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

سکریٹری داخلہ نے ان اقدامات کی نشاندہی کی جو زمینی سطح پر ضروری سامان کی آسانی سے فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اٹھائے جاسکتے ہیں۔

ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ 'وہ کھانے پینے کی اشیاء اور کریانہ کی اشیا کی فراہمی میں مستعدی سے کام کریں کیوں کہ کھانے اور گروسری کی تمام اشیاء روانہ ضروری ہوتی ہے’'۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ ریلوے، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو عملہ اور معاہدہ کرنے والے مزدوروں کی ایک بہت بڑی تعداد کے لئے پاس جاری کرنے کی اجازت ہے، جو ضروری سامان کی نقل و حرکت کے لئے ضروری ہیں۔

وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ 'پاس والے افراد لیے نقل و حرکت، حفظان صحت اور سماجی دوری کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں جو کہ COVID-19 کے تناظر میں ضروری ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.