ETV Bharat / bharat

ریلوے نے لاکھوں مسافروں کو منزل تک پہنچایا - lockdown

انڈین ریلوے نے یکم مئی کو شروع ہوئی مہاجر مزدوروں کے لیے خصوصی ٹرینوں کے 2600 سے زائد چکر میں تقریباً 46 لاکھ مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچایا اور اگلے 10 روز میں مزید 47 لاکھ مزدوروں کو ان کے گھر پہنچانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

انڈین ریلوے
انڈین ریلوے
author img

By

Published : May 24, 2020, 12:04 AM IST

ریلوے بورڈ کے چیئرمین ونود کمار یادو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'مختلف ریاستی حکومتوں کے ساتھ اشتراک سے چلائی جارہی ٹرینوں کو اس وقت تک چلایا جاتا رہے گا جب تک ان کا مطالبہ ہوتا رہے گا، ملک میں ہر ایک ریل ڈیویژنل ہیڈ کوارٹر پر مزدور اسپیشل ٹرین کے لیے ایمرجنسی ریک تیار کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستوں اور مقامی انتظامیہ کے مطالبہ پر انڈین ریلوے ملک کے کسی بھی اسٹیشن سے کم سے کم وقت میں مزدور اسپیشل ٹرین چلانے کے لیے تیار ہے۔

ونود کمار یادو نے کہا کہ 'انڈین ریلوے نے اسپیشل ٹرینوں کے بعد 12 مئی سے شروع کی گئی 15 جوڑی اسپیشل ریل گاڑیوں کے علاوہ یکم جون سے 30 جون تک 200 سے زیادہ گاڑیاں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ان کے لیے اب تک 17 لاکھ سے زائد ٹکٹ بک ہوچکے ہیں جو کل سیٹوں کا تقریباً 30 فیصد ہے، ان کے مطابق ریلوے کی زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کھڑکی کھل چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 'ریلوے ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر مسافروں کے لیے اعلان کردہ ہیلتھ پروٹوکول پر پوری طرح عمل پیرا ہے، اس لیے ان گاڑیوں کو اسی جگہ روکا جارہا ہے جہاں پروٹوکول کا نظام موجود ہے۔

ونود کما نے یہ بھی کہا کہ ریلوے نے ریزرو سفر پر پوری طرح پابندی عائد کردی ہے، ویٹنگ اور آر اے سی ٹکٹ کا مطلب سوشل ڈسٹنسنگ سے سمجھوتہ کرنا نہیں ہے بلکہ یہ ٹکٹ انہیں ہی جاری کیا جائے گا جن کی سیٹ کنفرم ہوسکے۔

انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ ریلوے زیادہ کرایہ وصول کررہی ہے، ریلوے وہی کرایہ لے رہی ہے جو لاک ڈاؤن سے قبل تھے۔کچھ رعایتوں کو ابھی اس لیے معطل کیا گیا ہے کیونکہ ریلوے اس وقت غیر ضروری سفر کی حوصلہ شکنی کرنا چاہتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.