ETV Bharat / bharat

لاکھوں پناہ گزین روس کی مدد سے وطن واپس

روس کے جنرل اسٹاف آف آرمڈ فورس کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ بیس لاکھ سے زائد پناہ گزین روس کی مدد سے وطن لوٹنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

لاکھوں پناہ گزین روس کی مدد سے وطن واپس
لاکھوں پناہ گزین روس کی مدد سے وطن واپس
author img

By

Published : Dec 18, 2019, 12:29 PM IST

روس کے جنرل اسٹاف آف آرمڈ فورس کے سربراہ ویلری گیراسمونے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریباً بیس لاکھ شامی پناہ گزین روس کی مدد سے وطن لوٹنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

مسٹر گیراسمو نے کہا کہ زندگی کو آسان بنانے کی کوششوں کے تحت روسی وزارت دفاع نے پناہ گزینوں کی واپسی میں شامی حکومت کو امداد فراہم کرنا جاری ہے۔

ایک دعوے کے مطابق تقریباً گزشتہ ڈیڑھ برس میں فوج نے چار لاکھ 95 ہزار پناہ گزینوں کو شام میں واپس لوٹنے میں مدد کی ہے اور ملک کے اندر اپنے گھروں سے دور ہوچکے تقریبا 13 لاکھ افراد کو واپس بسانے میں مدد کی ہے۔

واضح ر ہے کہ ملک شام سنہ 2011 سے خانہ جنگی کی صورت حال سے گزر رہا ہے، جس کی وجہ سے 56 لاکھ لوگوں کو دوسرے ممالک میں پناہ لینی پڑی اور تقریبا 60 لاکھ اپنے گھروں سے دور کیمپز میں رہنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ صدر بشار الاسد کی قیادت میں سرکاری سکیورٹی فورسز نے ملک کے بیشتر علاقوں کو داعش دہشت گرد تنظیم کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے اور وہ ملک کو پناہ گزینوں کے لیے سازگار ماحول تیار کرنے کی مسلسل کوشش کررہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.