آج ملک کی عوام بھی قومی پریڈ دیکھ کر خود پر فخر کر رہی ہے۔ بھارت کے غیرممالک میں رہائش پزیر باشندے بھی اس پریڈ کو ٹکٹکی لگا کر دیکھ رہے ہیں اور جھانکیوں کی رنگا رنگی میں کھو جا رہے ہیں۔
ہر ریاست کی اپنی ایک منفرد شناخت، ان کی اپنی ثقافت کی جھلک اور محکموں کے جدید ترین آلات اور ان کے ذریعہ کی گئی اختراعات کو پورا ملک بغور دیکھ رہا ہے اور عش عش کر رہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت بھی اپنے قارئین کے لیے جھانکیوں کے اس منظر کو پیش کر رہا ہے تاکہ اس تنوع اور رنگا رنگی سے ہر کوئی محظوظ ہوسکے۔