ETV Bharat / bharat

لیہہ میں فوجی ہیلی کاپٹر کی سرگرمیوں کا نظارہ - چین کے ساتھ جاری تنازعہ

لداخ کے لیہہ میں فوجی ہیلی کاپٹر اور لڑاکا طیاروں کی سرگرمیاں دیکھی گئیں ہیں۔

military chopper, fighter jet activity seen in leh
لیہہ میں فوجی ہیلی کاپٹر کی سرگرمیاں کا نظارہ
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 12:17 PM IST

Updated : Jun 20, 2020, 12:32 PM IST

لداخ کے وادی گلوان میں بھارتی اور چینی فوجیوں کا آمنا سامنا ہونے کے بعد 19 جون کو لداخ میں فوجی ہیلی کاپٹر اور لڑاکا طیاروں کی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں ہیں۔

دریں اثنا بھارتی فضائیہ نے اپنے اہم فرنٹ لائن اثاثوں بشمول سکھوئی -30 ایم کےآئی، میرج 2000 اور جیگوار لڑاکا طیارے کے بیڑے کو اعلی درجے کی پوزیشن پر تعینات کردیا ہے۔ جہاں وہ کارروائی کرنے کے لئے ہنگامی اطلاع پر ہی پرواز کر سکتے ہیں۔

چین کے ساتھ جاری تنازعہ اور لداخ کے وادی گلوان میں چینی فوجیوں کے ساتھ پرتشدد سامنا کے بعد ان سرگرمی کی بڑی اہمیت ہے۔

مشرقی لداخ سیکٹر میں بھارتی فوج کے دستوں کو فضائی مدد فراہم کرنے کے لئے امریکی اپاچ اٹیک ہیلی کاپٹرز (AH-64) کو یہاں کے قریبی علاقے میں تعینات کردیا گیا ہے۔

چینوک ہیلی کاپٹرز کو لیہہ ایئربیس کے اطراف اور اس کے آس پاس بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ فوجیوں کی تیزی سے نقل و حمل اور بین وادی فوجی دستوں کو اپنی منتقلی کی سہولت فراہم کی جاسکے۔

اس کے علاوہ Mi-17V5 میڈیم لفٹ ہیلی کاپٹر بھی وہاں فوج اور مادی نقل و حمل کے لیے اس علاقے میں سرگرم کردار ادا کررہے ہیں۔

لیہہ، سری نگر، اونتی پور، بریلی، ادم پور، ہلواڑہ (لدھیانہ)، امبالا اور سرسہ سمیت لداخ اور تبت خطے کے آس پاس متعدد اڈوں کے ساتھ بھارتی فضائیہ کی سرحد ہے۔

بھارتی فضائیہ نے ایس یو 30 جنگی طیارے کو فوری طور پر اس وقت تعینات کردیا ہے، جب چینی ہیلی کاپٹرز نے اسی وقت مشرقی لداخ میں بھارتی فضائیہ کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی۔ جب ان کی فوج وہاں ایل اے سی کے ساتھ بڑی تعداد میں پہنچنا شروع کیا۔

Last Updated : Jun 20, 2020, 12:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.