ETV Bharat / bharat

مدھیہ پردیش: مگ طیارہ حادثہ کا شکار - مگ طیارہ حادثہ

مدھیہ پردیش کے گوالیارمیں ایئر کرافٹ کا تربیتی طیارہ مِگ ۔21 گر کر تباہ ہوگیا،اس دوران پائلٹوں نے کود کر جان بچائی۔

مدھیہ پردیش میں طیارہ گر کر تباہ
author img

By

Published : Sep 25, 2019, 11:52 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 11:03 PM IST

مدھیہ پردیش کے گوالیارمیں ایئر کرافٹ کا تربیتی طیارہ مِگ ۔21 آج صبح حادثہ کا شکار ہوگیا۔ طیارہ میں پائلیٹس ایک گروپ کیپٹن اور ایک اسکواڈ رہنما سوار تھے۔
تاہم انھوں نے طیارہ کے گرنے سے قبل کود کر اپنی جان بچائی۔

مدھیہ پردیش: مگ طیارہ حادثہ کا شکار

مگ 21 ایرکرافٹ طیارہ حسب معمول کی طرح گوالیار ایئربیس سے اپنی مشق کررہا تھا اسی دوران صبح تقریباً دس بجے یہ طیارہ ناکام ہوکر حادثہ کا شکار ہوگیا۔
اس ضمن میں ایک کورٹ آف انکوائری تشکیل دی گئی ہے جو اس واقعہ کے وجوہات کا پتہ کرے گی۔

ذرائع نے بتایاکہ مگ ۔21طیارہ نے یہاں فضائیہ کے اڈے سے پرواز کی تھی۔ پرواز کے دوران طیارہ حادثہ کا شکار ہوکر بھنڈ ضلع کے گوہد علاقہ میں ایک کے نزدیک گرکر تباہ ہوگیا۔اس سے پہلے ہی طیارہ میں سوار دونوں پائلٹ پیراشوٹ کی مددسے بحفاظت نیچے اترگئے۔اطلاع ملتے ہی آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے۔

حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کا ہیلی کاپٹر اور جوان بھی موقع پر پہنچ گئے۔ طیارہ کا ملبہ آلوری گاؤں کے نزدیک چودھری پورہ علاقہ پھیلے ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔
اس علاقہ میں فوج اور پولیس کے جوان بھی پہنچ گئے اور اسے اپنے قبضہ میں لے لیا۔ طیارہ حادثہ کی خبر فورا نہیں مل سکی ۔لیکن بتایاگیاہے کہ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا اور اس میں دوپائلٹ سوار تھے ۔
گوالیار میں واقع فضائیہ کے اڈے کے اہلکار بھی جنگی جہاز کا رابطہ منقطع ہونے کے بعد فورا حرکت میں آگئے ۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 11:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.