اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے آج یہاں ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ اس تقریب میں دوسرا ایووارڈ ’اب انڈیا بنے گا بھارت‘ کو ملا ہے۔ اس کے ڈائرکٹر دیوجو سنجیو ہیں۔ اس کے علاوہ تیسرا ایوارڈ ’دس روپے‘ نامی فلم کو ملا ہے جس کے ڈائرکتر یووراج گوکل ہیں۔
مسٹر جاؤڈیکر نے ٹوئٹ کرکے یہ بھی بتایا کہ اس تقریب میں آٹھ فلموں کو خصوصی سرٹی فکیٹ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ان میں پہلی فلم ’’سمان‘‘ ڈائرکٹر سی برادر دوسری فلم ’’میڈ ان انڈیا‘‘ ڈائرکٹر سابق پریتم، تیسری فلم ’’ہم کرسکتے ہیں‘‘ (مدھیہ پردیش فلم) چوتھی فلم ’’سولجر‘‘ ڈائرکٹر رام کشور، پانچویں فلم ’’آتم گرتیچو‘‘ ڈائرکٹر سمیر پربھو، چھٹی فلم ’’مائنڈ یور بزنس‘‘ ڈائرکٹر شیو راج ساتروی فلم ’’کنڑ کیگولو‘‘ ڈائرکٹر پرمود آر اور آٹھویں فلم وندن فار نیشن، ڈائرکٹر راکیش آر کو ملا ہے۔
انہوں نے سبھی فاتحین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حب الوطنی فلموں نے خود کفیل بھارت کی سمت قدم بڑھایا ہے اور اس کے لئے سبھی استقبال کے مستحق ہیں۔