بتایا جاتا ہے کہ عام دنوں میں ان علاقوں میں پیر رکھنے کی گنجائش بھی بہ مشکل ہوتی ہے، ٹریفک کے شور شرابے کے بیچ یہاں کے لوگ اپنی زندگی گزارتے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ انہیں عادت سی ہوگئی ہے لیکن بھارت بند کے اعلان کے بعد یہ علاقے سنسان ہو گئے ہیں، دکانیں بند ہیں اور مارکیٹ بھی بند ہیں۔
خیال رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے ہو رہے ہیں، اسی سلسلے میں آج ملک کی مختلف سماجی و مسلم تنظیموں کی جانب سے بھارت بند کی کال دی گئی تھی۔