ETV Bharat / bharat

ملک کے چار شہروں میں میٹرو خدمات بحال

author img

By

Published : Sep 7, 2020, 8:44 AM IST

Updated : Sep 7, 2020, 9:44 AM IST

کورونا وبا کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار طریقے سے رعایتیں دی جارہی ہیں۔ آج سے 'ان لاک -4' کے تحت ملک کے چار شہروں دہلی، حیدرآباد، لکھنؤ اور بنگلور میں میٹرو ٹرینوں کی خدمات دوبارہ شروع کردی گئی ہیں۔ میٹرو میں سفر کے دوران کن چیزوں کا خاص خیال رکھنا ہے۔ جانئے اس خصوصی رپورٹ میں۔

ملک بھر کے چار شہروں میں میٹرو خدمات بحال

بھارت میں کووڈ۔19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے میٹرو ریل مہینوں کی بندش کے بعد آج سے دوبارہ شروع ہو رہی ہیں۔ دہلی ، حیدرآباد ، لکھنؤ اور بنگلور کے علاوہ ، نوئیڈا میٹرو ریل خدمات بھی بحال کی جارہی ہیں۔ نوئیڈا میٹرو ریل کے منیجنگ ڈائریکٹر ریتو مہیشوری نے بتایا کہ ایکوا لائن کی خدمات آج سے شروع ہورہی ہیں۔

اس سفر کے لئے بہت سے اہم رہنمانا خطوط بھی طے کردیئے گئے ہیں۔ مسافروں کو کورونا انفیکشن سے بچانے کے لئے خاص خیال کیا گیا ہے۔

انہوں نے ایکوا لائن کے ذریعے سفر کرنے والے تمام لوگوں سے ماسک پہننے اور حکومت کی طرف سے جاری کووڈ 19 پروٹوکال کی سختی سے عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔

169 دن کی بندش کے بعد آج سے دہلی میٹرو سروس بھی بحال کردی گئی۔ دہلی کے سمے پور بادلی کو گروگرام کے ہڈا سٹی سنٹر سے جوڑنے والی یلو لائن اور ریپڈ میٹرو کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔ تاہم ، دہلی میٹرو انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر کسی ضرورت کی صورت میں اس خدمت کو استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں: تو کدھر چلا گیا تھا: انوپم کھیر

ڈی ایم آر سی کے مطابق یلیو لائن پر کاروائیاں صرف 7 اور 8 ستمبر کو بحال ہوں گی۔ یہ خدمات صبح 4 گھنٹے (7سے11 بجے) اور شام کو چار گھنٹے (4سے8 بجے) تک دستیاب ہوںگی۔ اس 49 کلومیٹر طویل راستے پر 37 اسٹیشن ہیں۔'

حکام نے بتایا کہ آئندہ پانچ دنوں میں بقیہ لائنوں پر کاروائیاں بھی بحال کردی گی۔ اس دوران میٹرو احاطے میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تمام حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل پیرا ہونا یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ معاشرتی فاصلے کے قواعد پر عمل کرنے کے ساتھ ہی سب کو ماسک پہننا ہوگا اور ہاتھوں کو مسلسل سینی ٹائز کرنا ہوگا۔

Last Updated : Sep 7, 2020, 9:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.