ETV Bharat / bharat

مسلم مریضوں کے علاج پر پابندی لگانے والے اسپتال پر مقدمہ درج

ریاست اترپر دیش کے میرٹھ میں ویلنٹس کینسر اسپتال نے ایک اشتہار شائع کر کے مسلم مریضوں سے کہا تھا کہ وہ اپنا اور تیماردار کا کورونا منفی ہونے کا ثبوت لے کر آئیں تبھی ان کا اسپتال میں علاج کیا جائے گا۔

اسپتال کی جانب شائع کردہ اشتہار
اسپتال کی جانب شائع کردہ اشتہار
author img

By

Published : Apr 20, 2020, 11:34 AM IST

اب میرٹھ پولیس نے اس متنازع اشتہارکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسپتال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، آپ کو بتا دیں کہ اسپتال کی جانب سے 17 اپریل کو پہلا اشتہار شائع کیا گیا تھا جس میں اسپتال نے مسلمانوں کو کورونا منفی سرٹیفکیٹ لانے کی بات کہی تھی، اور کہا تھا کہ اس اسپتال میں ان کا علاج تبھی ہوگا جب وہ اپنا اور تیماردار کا کورونا منفی سرٹیفیکیٹ لائیں گے، اس دوران اسپتال نے اپنے اشتہار میں تبلیغی جماعت سے متعلق متعدد الزامات کو دہراتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ بھی بتائی ہے۔

اسپتال کی جانب شائع کردہ اشتہار
اسپتال کی جانب شائع کردہ اشتہار

اس اشتہار کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی مخالفت شروع ہو گئی جس کے بعد اسپتال کی جانب سے 18 اپریل کو مقامی اخبار میں دوسرا اشتہار شائع کیا گیا، اور اسپتال نے اپنے پہلے اشتہار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معافی طلب کی۔

میرٹھ کے انچولی تھانہ کے انچارج برجیش کمار نے سنگھ نے بتایا کہ اس واقعے سے متعلق متعلقہ اسپتال کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔

وہیں میرٹھ کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر راج کمار نے اسپتال کے اس قدم کو انتہائی غلط قرار دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے میں اسپتال انتظامیہ کونوٹس بھیج رہے ہییں، اسپتال کا جواب ملنے پر آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.