میرٹھ کے للیانہ گاؤں سے تعلق رکھنے والی رہنما شفا نے حالیہ دنوں میں یو جی سی کے ذریعے منعقد کرائے گئے نیٹ جے آر ایف کے امتحانات میں اردو عنوان سے نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔
رہنما شفا اس کی کامیابی سے نہ صرف ان کے اہلخانہ خوش ہیں بلکہ جس مدرسے انہوں نے تعلیم حاصل کی ہے ان کے اساتذہ اور اب یونیورسٹی کے اساتذہ بھی ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔
رہنما شفاء مدرسہ کی طالبہ ہیں، جنھوں نے مدرسے کی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم بھی ساتھ ساتھ حاصل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مدرسے میں کمپیوٹر کی تعلیم نہ دی جانے کی وجہ سے طالبات کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں اساتذہ کی مدد سے نیٹ امتحان میں کامیابی ممکن ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کی کی مدارس میں ہزاروں کی تعداد میں میں طالبات علم حاصل کر رہی ہیں، ایسے میں وہ دنیاوی علوم میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کر سکتی ہیں ہیں اس کے لیے پریشانیوں کو درکنار کرتے ہوئے یے جہدمسلسل کرنا ہوگا۔
رہنما شفا اب میرٹھ کے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں ایم فل کی طالبہ ہیں۔ اس یونیورسٹی میں اردو شعبہ کے سبراہ ڈاکٹر اسلم جمشید پوری نے بتایا کہ شعبۂ اردو سے منسلک تین بچوں نے نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے جن میں دو بچیاں ہیں خوشبو، رہنما شفا اور شاکر مطلوب ہیں۔