ETV Bharat / bharat

میدھا پاٹکر کی بھوک ہڑتال نویں روز ختم - Chhota Barda

نرمدا بچاؤ تحریک کی لیڈر میدھا پاٹکر نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کے نمائندے اور ریاست کے سابق چیف سکریٹری ایس سی بیہار سے بات چیت کے بعد اپنی بھوک ہڑتال اور دھرنا ختم کر دیا ہے۔

Medha Patkar ends 9-day long hunger strike
author img

By

Published : Sep 3, 2019, 1:13 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 6:55 AM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع بڑوانی کے چھوٹا بڑدا پہنچے مسٹر بیہار نے محترمہ پاٹکر کو لیمو پانی پلا کر کل دیررات ان کی بھوک ہڑتال ختم کرائی۔

محترمہ پاٹکر کے ساتھ بھوک ہڑتال پر بیٹھے نرمدا بچاؤ تحریک کے چھ دیگر کارکنان نے بھی اپنی بھوک ہڑتال ختم کی، جن میں چار خواتین شامل تھیں۔

پیر کی دیر شام وزیراعلی کمل ناتھ کے نمائندے کے طورپر چھوٹا بڑدا آئے سابق چیف سکریٹری مسٹر بیہار نے دھرنے کے مقام پر پہنچ کر محترمہ پاٹکر اور ان کے ساتھیوں سے بات چیت کر کے انہیں وزیراعلی کے پیغام اور سردار سروور پروجیکٹ کی آبی سطح کو کم کروانے کی کوششوں کے بارے میں تفصیل سے اطلاع دی۔

مسٹر بیہار نے محترمہ پاٹکر اورمتاثرین سے بھی بات چیت کرکے پوری معلومات حاصل کی۔

مسٹر بیہار نے اپیل کی کہ محترمہ پاٹکر اور دیگر ساتھ اپنی صحت اور مدھیہ پردیش حکومت کے مکمل تعاون کے پیش نظر اپنی بھوک ہڑتال اور دھرنا ختم کردیں۔اس کے بعد طے ہوا کہ محترمہ پاٹکر اور ساتھ 9 ستمبر کو بھوپال میں نرمدا وادی ترقی اتھارٹی(این وی ڈی اے)کے عہدے داران کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔میٹنگ میں ان کے مسئلوں کا حل نہ ہونے پر بھوپال مین اپنے اگلے قدم پر فیصلہ کیا جائےگا۔

محترمہ پاٹکر اور ان کے ساتھ 25 اگست سے بھوک ہڑتال اور دھرنے پر تھے۔ سردار سروور باندھ آبی ذخائر سے منسلک مسئلے کے سلسلے میں محترمہ پاٹکر اور ان کے ساتھیوں کی تحریک جاری ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 6:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.