ETV Bharat / bharat

'یوگی حکومت کا فیصلہ غیرآئینی اور غیرقانونی' - بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)

بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے کہا ' یہ فیصلہ 17 پسماندہ طبقات کے افراد کے ساتھ بڑا دھوکہ ہے۔'

اوبی سی ذاتوں کی ایس سی میں شمولیت کا فیصلہ محض دھوکہ: مایاوتی
author img

By

Published : Jul 1, 2019, 11:29 PM IST

Updated : Jul 1, 2019, 11:53 PM IST

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سربراہ مایاوتی نے یوگی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش حکومت ضمنی انتخابات

میں فائدہ حاصل کرنے کے لئے ریاست کی 17 او بی سی ذاتوں کو ایس سی میں شامل کرنے کا ناٹک کرر ہی ہے۔

بی ایس پی نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہا کہ یوگی حکومت کا ریاست کی 17 ذاتوں کو شیڈول کاسٹ میں شامل کرنا

پوری طرح سے غیرقانونی اور غیر آئینی ہے۔

جب حکومت جانتی ہے کہ ان 17 ذاتوں کو ایس سی سماج کا فائدہ نہیں مل سکتا تو حکومت نے ایسا فیصلہ کیوں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہے کہ یوگی حکومت نے ایس پی حکومت کی طرح ان 17 طبقات کو دھوکہ دینے کے لئے ایسا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

محترمہ مایاوتی نے کہا کہ اگر ایسا کیا جاتا ہے تو پہلے ایس سی سماج کا کوٹہ بڑھایا جائے جس سے کہ کوٹے میں

شامل ہوئیں 17 نئی او بی سی ذاتوں کو اس کا فائدہ مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ 17 پسماندہ طبقات کے افراد کے ساتھ بڑا دھوکہ ہے۔ اس فیصلے سے 17 ایس سی سماج کی ذاتوں کو

حاصل مراعات نہیں ملیں گی کیونکہ کوئی بھی ریاستی حکومت انہیں اپنے حکم نامے کی بدولت کسی بھی زمرے میں نہیں ڈال سکتی ہے یا انہیں نہیں ہٹا سکتی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 1, 2019, 11:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.