مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید فرنگی محلی نےکرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہوئے المناک حملے کی شدید نکتہ چینی کی۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں اسے وحشیانہ قرار دیتے ہوئے رنج و غم کا اظہار کیا۔
مولانا خالد رشید فرنگی محلی کا کہنا ہے کہ ' نماز جمعہ کے دوران نمازیوں پر کیے گئے اس حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہوگی'۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی اداروں کو اس حملے کو ایک چیلنج کے طور پر لینا چاہئے اور ملزمین کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہئے'۔
انہوں نے عالمی برادری سے سوال کیا ہے کہ کیا کرائسٹ چرچ کی مسجد میں ہونے والے اس غیر انسانی واقعے کو فرانس کے شارلی ہیبدو کی فائرنگ سے الگ سمجھا جائے گا؟
واضح رہے کہ گزشتہ روز 15 مارچ کو نیویارک کے کرائیسٹ چرچ نامی شہر کی دو مسجدوں مسجد النور اور لن ووڈ مسجد میں مسلح افراد نے فائرنگ کی جس میں 49 افراد ہلاک اور درجنوں شدید زخمی ہوگئے۔