ریاست بہار کے کیمور ضلع کے موہنیاں تھانہ حلقہ میں نابالغ طلبہ کے ساتھ اجتماعی آبروریزی اور واٸرل ویڈیو معاملہ میں کیمور پولیس نے واقعہ میں شامل چار میں سے دو افراد کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
اطلاعات کے مطابق جس گاڑی میں اس گھونانہ حرکت کو انجام دیا گیا اسے بھی ضبط کر لیا گیاہے۔
اس واقعہ میں ملوث گرفتار دونوں اشخاص کی تصویر میڈیا کو شیٸر کرتے ہوئے ایس پی کیمور نے بتایا کہ 'معاملہ میں شامل چاروں کے خلاف پاسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے'۔
انہوں نے بتایا کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چوبیس گھنٹے کے اندر حادثہ کی شکار لڑکی کے علاوہ ملزمین کی پہچان کی گٸ۔
مزید پڑھیں : بی جے پی اور این سی پی کارکنان میں جھڑپ، 9 گرفتار
کیمور کے ایس پی نے بتایا کہ 'فرار چار افراد میں دو کو وارانسی سے گرفتار کیا گیا، ساتھ ہی استعمال میں لائی گئی گاڑی کو روہتاس ضلع کے ڈہری سے ضبط کیا گیا'۔
اس کے علاوہ گاڑی کی ایف ایس ایل جانچ کی گٸ ساتھ ہی واٸرل ویڈیو کی سی ڈی بنا کر عدالت میں پیش کر دیا گیا۔