ریاست بہار کے ضلع گیا میں دس پرائمری ہیلتھ سینٹر میں کورونا انفیکشن کی جانچ شروع ہوگئی ہے جبکہ پی ایچ سی میں جانچ کی کارروائی شروع ہونا باقی ہے۔
شیرگھاٹی سب ڈویزن کے بلاکس ہیڈکوارٹر پی ایچ سی میں بھی جانچ شروع ہوگئی ہے۔
اس میں شیرگھاٹی کے آمس، بانکے بازار، امام گنج، ڈومریا اور ڈوبھی علاقے شامل ہیں۔ ان مقامات میں جانچ شروع ہوگئی ہے۔ یہاں کورونا کے مشتبہ 203 مریضوں کی جانچ کی گئی۔ جس میں گیارہ افراد کا ٹیسٹ رپورٹ مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔
شیرگھاٹی سب ڈیویزن اسپتال کے ڈپٹی سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر راجیندر سنگھ نے گیارہ نئے مریضوں کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 'شیرگھاٹی میں پچاس افراد کی جانچ ہوئی، جس میں سے چھ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جبکہ آمس میں ایک خاندان کے تین افراد کی رپورٹ مثبت ہے'۔
ڈاکٹر راجیندر سنگھ نے بتایا کہ 'بارہ چٹی میں تیس افراد کا نمونہ لیا گیا۔ ان سبھی افراد کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے'-
بتادیں کہ ضلع گیا میں مسلسل کورونا کے مثبت کیسز بڑھ رہے ہیں۔ اب تک اٹھارہ سو سے زائد مثبت کیسز ہوچکے ہیں۔
ضلع میں بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر جانچ کا دائرہ بڑھانے کے ساتھ کووڈ ہیلتھ کیئر سینٹر بھی بنایاگیا ہے۔