لاہور میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل کے احاطے سے حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اپنے والد سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت پہنچیں تھیں جہاں سے نیب اہلکاروں نے انہیں حراست میں لیا۔
نیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں حراست میں لیا گیا ہے۔
نیب نے کہا مریم نواز 31 جولائی کے سوالنامے کے تسلی بخش جواب نہیں دے سکی تھیں، جس پر انہیں آج یعنی نیب نے طلب کر رکھا تھا۔
واضح رہے کہ نیب کی جانب مریم نواز کو دیے گئے سوالنامے میں سرمایہ کاری اور اراضی سے متعلق مختلف سوالات کیے گئے ہیں۔
سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز چوہدری شوگر ملز کی تفصیلات فراہم کریں، مل کب لگائی گئی، سرمایہ کاری کہاں سے آئی اور شیئر ہولڈرز کون ہے؟