ماروتی سوزوکی نے پونے اور حیدرآباد میں کاروں کی خریداری کی خدمات کا آغاز کردیا ہے۔
ماروتی سوزوکی نے جمعہ کے روز حیدرآباد اور پونے میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کے لئے مائلس آٹوموٹو ٹیکنالوجیز کے اشتراک سے رکنیت کا پروگرام شروع کیا۔
یہ پروگرام کسی ایسے شخص کے لئے حل پیش کرتا ہے جو بغیر کسی قرض کے گاڑی خریدنے کی کوشش کر رہا ہو۔
ماروتی سوزوکی کے ذرائع کے مطابق 'صارفین پونے میں سوئفٹ ایلسیسی کے لئے 17،600 روپے اور حیدرآباد میں 18،350 روپے (ٹیکس سمیت) بغیر کسی ڈوان پیمنٹ کے ماہانہ سب سکریپشن چارج ادا کرسکتے ہیں'۔
ماروتی سوزو کے ذرائع کے مطابق صارفین 12، 18، 24، 30، 36، 42 اور 48 ماہ کی مدت کے لئے نئی کاروں کی رکنیت (سپسکرپشن شپ) کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ جس کے بعد انھیں کاروں کی خریداری میں مدد ملے گی۔
- مزید پڑھیں: ملک کی پہلی 'آن لائن اُدھار کی دکان' 28 اگست سے
مارشوٹ سوزوکی انڈیا میں مارکیٹنگ اینڈ سیل فار ایگزیکٹو ڈائریکٹر ششانک سریواستو نے کہا کہ 'بہت سارے گاہک عوامی نقل و حمل کے لیے خود کی کار استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ جس کے لیے یہ اچھا موقع ہے'۔