پیر کی رات بھارت چین کے درمیان کشیدگی کے دوران بھارتی فوج کے 20جوان ہلاک ہوگئےاس تصادم میں چینی فوج کے بھی 43 جوانوں کے ہلاک یا زخمی ہونے کی خبر ہے۔
بھارتی اور چینی فوج کے درمیان ہوئے تصادم میں مغربی بنگال کے ضلع بیربھم کے رہنے والے جوان راجیش اورانگ بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ جیسے ہی ان کے بھائی دیواشیش اورانگ کو اطلاع ملی کہ ان کے بھائی بھی جنگ میں کام آگئے ہیں، تو وہ جلد سے جلد سے اپنے گھر پہنچنا چاہتے ہیں، لیکن لاک ڈاؤں کی وجہ سے گھر پہنچنے میں مشکلات کھڑی ہوگئی ہے۔
دیواشیش کے ساتھیوں کو جب اس کی خبر ملی تو سبھی دیواشیش کو ان کے گھر مغربی بنگال بھیجنے کی کوشش میں لگ گئے ہیں۔
راجیش کے بھائی دیوشیش اورانگ نے بتایا کہ اس کا بھائی 2016 میں بہار ریجمنٹ میں شامل ہوا تھا۔ بچپن سے ہی راجیش کی خواہش تھی کہ وہ فوج میں شامل ہو کر ملک کی حفاظت کرے۔حال ہی میں راجیش اپنی بہن کی شادی کے لیے گھر آئے تھے ۔اپنی بہن کی شادی میں لی گئی تصویر میں راجیش کافی خوش نظر آرہے تھے۔
راجیش کے بھائی دیوشیش نے بتایا کہ راجیش بچپن سے ہی فوجیوں کی طرح پیش آتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے راجیش کو مشورہ دیا کہ وہ فوج میں داخل ہو جائے۔
راجیش اورانگ کے بھائی دیواشیش اورانگ سینٹر سیکورٹی انسٹیٹیوٹ آرڈیننس کھمریہ میں کام کرتے ہیں۔جیسے ہی وہاں کام کررہے ملازمین کو دیواشیش کے بھائی راجیش کے ہلاک ہونے کی خبر ملی، ویسے ہی تمام ملازمین دیواشیش کو ان کے گھر تک پہنچانے کا فیصلہ کیا۔ملازمین کی مدد سے دیواشیش جبل پور سے رائے پور تک کار سے جائیں گے ، اس کے بعد رائے پور سے فلائٹ کے ذریعہ وہ کلکتہ پہنچیں گے۔