ETV Bharat / bharat

سونیا، پرنب، منموہن سمیت کئی رہنماؤں نے راجیو گاندھی کو یاد کیا - Rajiv Gandhi's 75th birthday today. He was born on August 20, 1942 in Bombay (now Mumbai).

کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی، سابق صدر پرنب مکھرجی اور سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سمیت کئی اعلی رہنماؤں نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 75 ویں جینتی کے موقع پر منگل کو انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

سونیا، پرنب، منموہن سمیت کئی رہنماؤں نے راجیو گاندھی کو یاد کیا
author img

By

Published : Aug 20, 2019, 11:07 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 3:22 PM IST

محترمہ گاندھی، مسٹر مکھرجی اور ڈاکٹر سنگھ صبح میں مسٹر راجیو گاندھی کی سمادھی 'ویر بھومی' گئے اور ان کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے بھی اپنے والد راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کئے۔ سینیئر کانگریسی لیڈر غلام نوی آزاد، ہریانہ کے سابق وزیراعلی بھوپندر سنگھ ہڈا اور مسٹر احمد پٹیل نے بھی راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کئے۔

سونیا، پرنب، منموہن سمیت کئی رہنماؤں نے راجیو گاندھی کو یاد کیا

اس موقع پر کانگریس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا 'ہندوستان کی طاقت اتحاد اور تنوع میں مضمر ہے۔ جب ہم آنجہانی راجیو گاندھی کو ان کی 75 جینتی کے موقع پر یاد کر رہے ہیں، تو ہمیں ضرور یاد رکھنا چاہئے کہ ان کے الفاظ آج بھی بہت زیادہ موزوں ہیں۔ ہمیں کبھی بھی فرقہ وارانہ محرک کو ہمارے اتحاد کے بندھن کو توڑنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے'۔

خیال رہے راجیو گاندھی کی آج 75 ویں جینتی ہے۔ ان کی پیدائش 20 اگست 1942 کو بمبئی (اب ممبئی) میں ہوئی تھی۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 3:22 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.