اسلم پرویز نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر انھوں نے استعفی دیا ہے۔
دوسری جانب ان پر یونیورسٹی فنڈز کا غلط استعمال، یونیورسٹی تقرریوں میں بدعنوانی اور ہراساں کرنے کی شکایتوں کو حل نہیں کرنے کا الزام ہے۔
چانسلر فیروز بخت احمد کے مطابق وائس چانسلر کے خلاف کچھ شکایتیں موصول ہوئی ہیں اور انھیں جانچنے کے لیے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی، تشکیل دی گئی ہے۔
ادھر وائس چانسلر اسلم پرویز نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات محض دھوکہ ہے اور ماضی میں اس کی وضاحت ہوچکی تھی جسے دوبارہ اٹھانے کی غیرضروری کوشش کی جارہی ہے۔
اسلم پروزیر 15 نومبر کو دہلی کے ذاکر حسین کالج کے پرنسپل کے عہدہ کا جائزہ لیں گے، اس سلسلہ میں انھوں نے ایک لیٹر مذکورہ کالج کے چیئرمین کو لکھا اور اس بات سے واقف کرایا، اور16 نومبر کو ملاقات کا موقع طلب کیا۔