نائب صدر جمہوریہ سکریٹریٹ نے یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سنہا کی یہ مسٹر نائیڈو کے ساتھ رسمی ملاقات تھی۔یہ ملاقات نائب صدر جمہوریہ کی رہائش گاہ پر ہوئی۔
واضھ رہے کہ سنہا کو پچھلے ہفتے جموں وکشمیر کا لیفٹننٹ گورنر مقرر کیاگیا تھا۔بی جے پی کے اعلی رہنما اور سابق وزیر منوج سنہا کو مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کا نیا لیفٹیننٹ گورنر تعینات کیا ہے۔
مرکز کے زیرانتظام علاقہ جموں و کشمیر کے نو منتخب لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو سرینگر کے راج بھون میں حلف لیا، اس دوران جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس گیتا متل انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
منوج سنہا نے بی جے پی حکومت میں اس سے پہلے وزیر مملکت برائے ریلوے میں اپنی خدمات انجام دی ہیں۔
جموں و کشمیر کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر جی مرمو نے پانچ اگست 2020 کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد آج منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کا حلف لیا ہے۔