ETV Bharat / bharat

لاک ڈاؤن: نینی تال میں شوٹنگ کے دوران پھنسے اداکاروں کا کورونا ٹیسٹ - دہلی عام پارٹی کے رہنما

محکمہ صحت نے نینی تال میں شوٹنگ کے دوران پھنسے منوج واجپئی دیپک ڈوبریال سمیت تمام ٹیم کا کورونا ٹیسٹ کیا۔

منوج واجپئی
منوج واجپئی
author img

By

Published : Apr 23, 2020, 3:46 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ جس کے سبب انسانی زندگی کی رفتار تھم سی گئی ہے۔ لوگ گھروں یں رہنے پر مجبور ہیں گاڑیوں، بسوں، ٹرینوں اور پروازوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔

شوٹنگ کے دوران پھنسے اداکاروں کا کورونا ٹیسٹ

ان حالت کے پیش نظر بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج واجپئی اور دیپک ڈوبریال سوناپانی میں ایک ویب سریز کی شوٹنگ کے دوران پھنس گئے ہیں جہاں ڈاکٹرز نے ان کی جانچ کی۔

آپ کو بتا دیں کہ منوج واجپئی، دیپک ڈوبریال، نینا گپتا جیسے بالی ووڈ اسٹار نینی تال کی سوناپانی میں ایک ویب سیریز کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پوری ٹیم نینی تال میں پھنس گئی ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیم نے منوج واجپئی، دیپک ڈوبریال اور پوری شوٹنگ ٹیم کا کورونا ٹیسٹ کیا۔

اس کے ساتھ ہی محکمہ صحت کی ٹیم نے دہلی عام پارٹی کے رہنما سوربھ بھردواج اور ان کے اہل خانہ کا بھی ٹیسٹ کیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سوربھ بھردواج بھی نینی تال کے مکتیشور علاقے میں پھنس گئے ہیں۔

طبی معائنے کے بعد منوج باجپئی اور دیپک ڈوبریال نے صحت کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی۔

منوج واجپئی نے کہا کہ 'انہیں نینی تال بے حد پسند آیا نیز لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمالیہ کے آس پاس کے علاقوں میں رہ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔

منوج واجپئی اور دیپک ڈوبریال نے ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز ان حالات میں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کی جان بچا رہے ہیں۔ملک میں لوگوں کو ڈاکٹرز کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ تاکہ ملک کو اس خوفناک خطرہ سے بچایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.