انہوں نے اس دوران اس مہلک بیماری سے ٹھیک ہوئے لوگوں سے بات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا اور لوگوں کو ان سے تحریک لینے کی اپیل کی۔
'من کی بات' میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ' غریبوں کے ساتے ساتھ ملک کی دیگر عوام کو جو پریشانیاں ہو رہی ہیں، اس کے لئے میں معافی مانگتا ہوں۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ جو کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں ان سے تحریک لینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے اپنے اور آس پاس کے لوگوں کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:کوویڈ 19 کے خطرات سے نمٹنے کےلیے حکومت کے اقدامات
واضح رہے کہ'وزیر اعظم مودی کا ریڈیو پروگرام 'من کی بات' ہر ماہ کے آخری اتوار کو نشر ہوتا ہے۔ جس میں وزیر اعظم تازہ معاملات پر بات کرتے ہیں۔